اجودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سبھی کے حق میں

0
0

تاریخی فیصلہ سے ہندوستان نے ثابت کیا کہ وہ پوری دنیا کا باپ ہے:مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
نئی دہلی//ابری مسجد پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد قومی مشیر اجیت ڈووال نے مختلف مذاہب کے رہنما کے ساتھ اپنے گھر پر 10نومبر کو ایک میٹنگ طلب کی تھی جس میں مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کے علاوہ مشاورت کے صدر نوید حامد ، جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر سلیم ،پروفیسر اختر الواسع،مولانا کلب جواد سمیت متعدد رہنما نے شرکت کی۔اجودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر مولاناعلی اصغر اما مہدی سلفی نے اجیت ڈووال کے ساتھ میٹنگ میں کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہم سب کے حق میں ہے ، یہ کسی کی ہار اور کسی کی جیت نہیں ہے ، سب سے بڑی جیت یہ ہے کہ ہم سب قومی سلامتی کے موضوع پر یہاں بیٹھے ہیں۔ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ عرب کہتے ہیں مصر کی پوری دنیا کی ماں ہے اور انہیں اس پر فخر ہے اور ہم لوگ کہتے ہیں کہ بھارت دنیا کا باپ ہے اور اس تاریخی فیصلے سے ہم نے ثابت کردیاکہ بھارت دنیا کا باپ ہے۔ آدم علیہ السلام بھی اسی دھرتی پر اترے تھے جب وہ جنت ئے آئے تھے۔ ہم سب انہیں کی اولاد ہیں ،سب کو مبارکباد اور شکریہ۔واضح رہے کہ بابری مسجد پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد قومی مشیر اجیت ڈووال نے مختلف مذاہب کے رہنما کے ساتھ اپنے گھر پر 10نومبر کو ایک میٹنگ طلب کی تھی جس میں مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کے علاوہ مشاورت کے صدر نوید حامد ، جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر سلیم ،پروفیسر اختر الواسع،مولانا کلب جواد سمیت متعدد رہنما نے شرکت کی اور وہاں کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمیں تسلیم ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہاکہ ہم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پر دباوبنائیں گے کہ وہ نظر ثانی کی درخواست دائر نہ کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا