جل جیون شکتی کا عوامی مشکلا ت سے انحراف

0
0

پی ایچ ای سے جل جیون شکتی ہوا محکمہ جل جیون شکتی کا عوامی مسائل اورعوامی پریشانیوں سے ا نحراف آج کا نہیں بلکہ بہت دیر کا ہے ۔ انتظامی معاملات کتنے کی صاف و شفاف اور جوابدہ کیوں نہ ہوجائیں اس محکمہ کی عوام کے تئیں جو ذمہ داری ہے اس کو انجام دینے میں یہ محکمہ ہمیشہ سے ناکام رہا ہے ۔ زمینی سطح اس محکمے کاحال اس قدر بے حال ہے کہ ہر ہانچواں گھر پانی نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہے ۔ ایسا نہیں ہے کہ یہا ں آبی ذخائز موجود نہیں ہیں بلکہ یہاں آبی ذخائر مکمل موجود ہونے کے باوجود بھی جوابدھی کا اس قدر فقدا ن ہے کہ اس محکمہ کے متعلق عوامی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اس کی بہت ساری وجوہات ہیں سب سے بڑی وجہ اس محکمے میں زمینی سطح پر کام کررہے ملازمین کے حیاتی حقوق کا تحفظ نہیں ہے اور ساتھ ہی ساتھ محکمہ نے جو بھی کام کہی کئے ہیںاُن کی نگرانی اور سرپرستی نہیں ہوئی ہے ۔ محکمے کا بنیادی ڈھانچہ کئی جگہوں پر عوام کے ذاتی کا موں کے لئے بن گیا ہے ۔ اسٹاف کی کمی بھی ایک اہم مدعا ۔ اور ایسابھی نہیں ہے کہ سرکاری سطح پر اس کا جائزہ نہیں لیا جاتا ہے بلکہ سرکاری سطح پر اس کا مکمل جائزہ لیا جاتا ہے اور مکمل رہنماہدایات جاری ہوتی ہیں لیکن ابھی بھی ایک ایسے میکانزم کی ضرورت ہے عوام سے براہ راست تعلق رکھنے والے اس محکمہ کا حال بھی کچھ بحال ہوسکے ۔ گزشتہ روز پانی کا عالمی دن تھا اس موقعہ پر وزیر اعظم نے پانی کی ہر ایک بوند کو بچانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پانی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔پانی کے عالمی دن پرہم پانی کی ہر بوند کو بچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ ہمارا ملک پانی کے تحفظ اور شہریوں تک پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے جل جیون مشن جیسے بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پانی کے تحفظ نے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے اور اس کے تحت ملک بھر میں نئے نئے طریقے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، "ماؤں اور بہنوں کی زندگی کو آسان بنانے میں جل جیون مشن انتہائی کارگر ثابت ہو رہا ہے۔ عوام کی شرکت سے گھر گھر نلکے سے پانی فراہم کرنے کا عزم پورا ہو گا۔انہوں نے پانی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ہر فرد اور ادارے کو بھی سراہا۔وزیر اعظم نے پانی کے تحفظ کو بڑھاتے ہوئے کرہ ارض پر زندگی کو پائیدار بنانے میں تعاون دینے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا ہر قطرہ ہمارے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔وزیر اعظم نے ہر گھر نلکے والا مشن کا بھی اعیادہ جوکہ حوصلہ بخش ضرور ہے لیکن اس پر کیا جموں و کشمیر کے دور دراز علاقہ جات جہاںابھی بھی پائپ لائین تک نہیں پہنچی اُن پر کام ہوپائے گا یہ سوال وزیر اعظم کو جمو ں و کشمیر کی انتظامیہ سے ضرور پوچھنا ہوگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا