اعجاز الحق بخآری
پونچھ //پونچھ ڈگری کالج پونچھ کی جانب سے گورو نانک کی 550ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے آج یہاں کالج کمپیس میں اس تعلق سے مختلف تقریبات منعقد کی گئی اس موقعہ پر پروفیسر تجندر سنگھ پرنسپل نے کہا کھیل کود ذہنی و بدنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے انہوں نے طلباء سے تنگدیہی کے ساتھ اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ داری کی اپیل کی اس موقعہ پر جسبیر سنگھ ،ڈاکٹر محمد اعظم پروفیسر خادم حسین ،ڈاکٹر فاروق احمد پروفیسر کمل جیت سنگھ ڈاکٹر امجد بابر بھی شریک تھے