جموں سرینگر قومی شاہرہ پر بانہال کے قریب سڑک حادثہ ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی دو مزید زخمی

0
0
بانہال//جموں سرینگر قومی شاہرہ پر بانہال کے قریب رام پڑی کے مقام پر 7 نومبر کو دیر شام بانہال سے جموں کی طرف رواں دواں ایک ٹرالہ زیر نمبر jk19 8085سڑک سے لڑک کر نالہ بشلری میں جا گرا جس میں ڈریئور سمیت 3 آدمی سوار تھے جن میں سے ایک 24 سالہ نوجوان ذاکر احمد کھانڈے ولد عبدالمجید کھانڈے ساکنہ کراوہ بانہال کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔اس دوران اعجاز احمد سوہل ولد غلام نبی سوہل ساکنہ چملواس تحصیل بانہال اور ان کے ہمراہ فاروق احمد شیخ نامی دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوئے۔واقع کی خبر سنتے ہی بانہال پولیس اور مقامی رضاکار تنظموں سے وابستہ نوجوان موقع واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو ضروری علاج و معلجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال بانہال پہنچایا جہاں ذاکر احمد کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر لاش کو لواقین کے حوالے کر دیا اور 8 نومبر کو اعجاز احمد کو مزید علاج و معلجہ کے لئے میڈیکل کالج سرینگر منتقل کر دیا گیا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا