سائنا پہلے راؤنڈ میں باہر، کشیپ کی جیت

0
0

پھوجو؍؍تجربہ کار ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال آج چائنا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں الٹ پھیر کا شکار ہو گئیں، لیکن مردوں کے سنگلز کھلاڑی پروپلي کشیپ اور بی سائی پرنیت نے جیت کے ساتھ دوسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔ چائنا اوپن کے پہلے ہی دن ہندوستان کے دیگر اولمپک تمغہ فاتح پی وی سندھو بھی خواتین کے سنگلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئی تھیں۔ ٹورنامنٹ میں آٹھویں سیڈ سائنا کو چین کی کائی یان یان کے ہاتھوں محض 24 منٹ میں 9-21، 12-21 سے شکست ملی۔ میچ کے دوران سائنا کوپوائنٹس جوڑنے میں کافی پریشانی ہوئی ۔ ان کا 22 ویں رینک یان یان کے خلاف یہ پہلا مقابلہ تھا۔ اگرچہ مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں سائنا کے شوہر اور اسٹار کھلاڑی کشیپ نے تھائی لینڈ کے ستھکوم تھاماسن کو 43 منٹ میں مسلسل گیموں میں 21-14 21-3 سے شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔ کشیپ کا اب دوسرے راؤنڈ میں ساتویں سیڈ ڈنمارک کے وکٹر اکسیلسن سے مقابلہ ہوگا۔ پریت نے انڈونیشیا کے ٹومی سگیارتو کے خلاف 52 منٹ تک تین گیموں کی جدوجہد میں 15-21، 21-12، 21-10 سے جیت اپنے نام کی۔ پرنیت کا اب 3-2 کا ریکارڈ ہو گیا ہے ۔ وہ دوسرے راؤنڈ میں چوتھی سیڈ ڈنمارک کے آندریس ایٹونسن سے مقابلہ کریں گے ۔ مکسڈ ڈبلز میں بھی ہندوستان کو مایوسی ہاتھ لگی اور پرنب جیری چوپڑا اور این سکي ریڈی پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے ۔ ہندوستانی جوڑی کو چینی تائی پے کے چانگ چی لن اور چیانگ چی یا کے ہاتھوں 14-21 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 29 سال کی سائنا نے جنوری میں انڈونیشیا ماسٹرس جیتنے کے بعد سے کافی مایوس کن کارکردگی کی ہے ۔ وہ گذشتہ مہینے فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل تک پہنچ سکی تھیں جبکہ اس سے گزشتہ تین ٹورنامنٹوں میں بھی وہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھیں۔ وہیں سندھو عالمی چیمپئن بننے کے بعد سے مسلسل پانچ ٹورنامنٹوں کے ابتدائی دور میں ہی باہر ہوئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا