ترقیاتی کمشنر کولگام نے سی پی ایس کے کام کاج کا جائز ہ لیا

0
0

عوام کو حقوقِ اطفال سے متعلق جانکاری فراہم کرنے پر زور دیا
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ ، جو کہ ڈی سی پی سی، آئی سی پی ایس کے چیئرپرسن بھی ہیں ، نے آج افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران سی پی ایس ( سی ڈبلیو سی، جے جے بی اور ڈی سی پی یو) کے کام کاج اور حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران چیئرپرسن سی ڈبلیو سی نے سی ڈبلیو سی او رجے جے بی کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 24 چائلڈ کیئر انسٹی چیوٹ کام کر رہے ہیںاور جے جے ایکٹ کے تحت جسٹس جوینائل بورڈ کی طر ف سے 74 معاملات کو نمٹایا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ سپارنسر شپ کے لئے 13000معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے جب کہ 59معاملات کو سپانسر شپ کے لئے منظور کیا گیا ہے جو کہ فی ماہ 2ہزار روپے حاصل کر رہے ہیں۔میٹنگ کے آغاز پر ترقیاتی کمشنر نے سی ڈبلیو سیز کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا