لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن نے آج کمبائنڈ کمپیٹیٹو ( مینز) امتحان ۔ 2018 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔یہ امتحان کمیشن کی طرف سے 22؍ جولائی سے لے کر 29؍ جولائی 2019ء تک لئے گئے تھے۔کمیشن نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے جس میں پرسنلٹی ٹیسٹ کے لئے کالیفائی کرنے والے اُمید واروں کی فہرست درج ہے ۔ پرسنلٹی ٹیسٹ کے لئے تاریخوں کا الگ سے اعلان کیا جائے گا۔کامیاب امید واروں کا پرسنلٹی ٹیسٹ کمیشن کے دفتر ریشم گھر کالونی بخشی نگر جموں میں لیا جائے گا جس کے لئے امیدوار ای۔سمن لیٹر کمیشن کی ویب سائٹ سے 20؍ نومبر2019ء کے بعد ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔جو اُمید وار کی ای۔ سمن لیٹر ڈاون لوڈ نہیں کرسکتے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ کمیشن کے دفتر یا فون نمبر 0191-2566710,9419132106,9419505025 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔