نئی دہلی؍؍انڈین ریلوے پرسونل سروس کے 1981 بیچ کے افسر منوج پانڈے نے ریلوے بورڈ میں رکن (عملہ جات)کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ ریلوے کی وزارت نے آج یہاں ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے مسٹر پانڈے ریلوے بورڈ میں عملہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تھے ۔ اپنی طویل مدتی ملازمت میں مسٹر پانڈے نے مختلف زون میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔وہ مغربی وسطی ریلوے ،جنوب وسطی ریلوے اور جنوبی مشرقی ریلوے میں 12سال سے زیادہ وقت تک پرنسیپل چیف پرسونل افسر کے عہدے پر فائز رہے ۔وہ ریلوے بورڈ میں انگزیکیوٹو ڈائریکٹر (ٹریننگ اینڈ ایم پی پی)رہے ۔جنوری 2017 میں انہیں ریلوے بورڈ میں اڈیشنل ممبر کے طورپر ترقی ملی۔