عارف لائیگرو کو صدمہ

0
0

پھوپھی انتقال کر گئیں
سرینگر؍؍پی ڈی پی یوتھ لیڈر عارف لائیگرو کی پھو پھی سلیمہ لائیگرو، و ریٹائرڈ لیکچرر سوموار کو اس دنیا فانی سے رحلت کر گئیں ۔ مرحومہ کا رسم چہارم 8 نومبر بروز جمعہ کو انجام دیا جائیگا ۔ کے این ایس کے مطابق ریٹائرڈ لیکچرر سلیمہ لائیگرو دختر غلام رسول لائیگرو ساکنہ ہائوس نمبر 3 لین نمبر 1 رحمت آباد حیدرپورہ مختصر علالت کے بعد سوموار کو انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ پی ڈی پی یوتھ لیڈر عارف لائیگرو کی پھوپھی تھی اور اس کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغاموں میں سماجی و سیاسی شخصیات نے لائیگرو خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ مرحومہ کا رسم چہارم جمعہ 8 نومبر صبح ساڑھے 10 بجے آبائی مقبرہ واقع مجید باغ نزدیک گورنمنٹ کسٹوڈین کالونی حیدرپورہ پر انجام دیا جائیگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا