فاروق اندرابی کو صدمہ

0
0

مامی جان انتقال کر گئیں ، رسم چہارم 7 نومبر کو ہوگا
سرینگر؍؍کانگریس لیڈر فاروق اندرابی کی مامی جان ، زوجہ پیرزادہ نور الدین سوموار کو اس دنیا فانی سے رحلت کر گئیں ۔ مرحومہ کا رسم چہارم 7 نومبر بروز جمعرات کو انجام دیا جائیگا ۔ کے این ایس کے مطابق یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ کانگریس لیڈر فاروق اندرابی کی مامی جان ، زوجہ پیر زادہ نور الدین ساکنہ چاڈورہ بڈگام مختصر علالت کے بعد سوموار کو اس دنیا فانی سے رحلت کر گئیں ۔ اس سلسلے میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔ اس کے علاوہ کانگریس ترجمان نے پارٹی لیڈر فاروق اندرابی کی مامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔ انہوں نے فاروق اندرابی اور دیگر پسماندگان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا