سپریم کورٹ وکلا کا احتجاجی مظاہرہ

0
0

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں وکلا کا انڈیا گیٹ پر مظاہرہ
دہلی پولیس کے قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ کے سینکڑوں وکلا نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے )کی قیادت میں تاریخی انڈیا گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کی تیس ہزار ی عدالت میں وکلا پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کرنے والے دہلی پولیس کے قصوروار افسران/اہلکاروں کے خلاف فوری طورپر کارروائی کا مطالبہ کیا ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر راکیش کمار کھنہ نے انتظامیہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے دہلی پولیس کے قصورواار افسران اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ جنہوں نے یہ نہایت قابل مذمت مجرمانہ حرکت کی ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ایکزیکیوٹیو رکن پروفیسر بھیم سنگھ نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں تیس ہزاری عدالت کی وکلا برادری کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ایس سی بی اے پورے ہندستان کی تمام ڈسٹرکٹ اور ریاستی بار کونسلوں کی تیس ہزاری کورٹ کے وکلاء کی حمایت میں مدد اور تعاون کرے گی۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے یقین دلایا کہ وہ جموں وکشمیر سے لیکر کنیا کماری تک کے تمام وکلا کی ہندستان کے کسی بھی حصہ میں انسانی حقوق کی قانونی اور آئینی لڑائی میں پوری مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے وکلا اپنے بنیادی حقوق کی حفاطت کے لئے پانچ دہائیوں سے زیادہ سے انصاف اور مساوات کی لڑائی لڑرہے ہیں ۔اانہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ صد ر کے ذریعہ65 برس پرانے فرسودہ ہوچکے آرڈی نینس کو ہٹائے جانے کے باوجود و جموں وکشمیر کے وکلا اور دیگر بنیادی حقوق کے فوائد سے محروم ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایس سی بی اے نے تیس ہزار ی کورٹ کے وکلا ء کی حمایت اور مدد کا فیصلہ کیا ہے خاص کر ان وکلاء کے ساتھ جو اس واقعہ میں گولیوں اور لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے ہیں۔ایس سی بی اے کے کئی معروف وکلا نے بھی اس مظاہرہ سے خطاب کیا اورتیس ہزاری کورٹ واقعہ کے لئے قصوروار دہلی پولیس کے افسران /اہلکاروں کے خلاف فوری طورپر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا