بچوں کا مستقبل سنوارناہماری ذمہ داری : مفتی شریف الحسن قاسمی دینی اور دنیاوی تعلیم وقت کی اہم ضرورت : مقررین
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی کا مشہورو معروف ادارہ جامعہ فیض القران قاسمی مارکیٹ منڈی 31 سال قبل قائیم کئے گئے دینی ادارہ اپنی علمی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی معقول بندوبست ہے ۔ جامعہ کے ناظم اعلی حضرت مولانامفتی محمد شریف الحسن قاسمی کی سرپرستی میں اجلاس کے دوران جامعہ کی اکیڈمی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات نے ایک بہترین دلچسپ اور معلوماتی پرگرام پیش کیا – جس میں مکالمے ڈیبیٹ نعت تقاریر شام تھے ۔پروگرام کی صدارت سابقہ سابقہ ڈپٹی چیرمین وممبر لیجیسلیٹو کونسل ممبر محترم جیانگیر حسین میر نے کی۔ جبکہ مہمان ذی وقار خطہ پیر پنچال کی معروف سماجی شخصیت اور پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین محمد فرید ملک رہے۔ جامعہ ضیاالعلوم پونچھ کے شعبہ اسکول کے پرنسپل وحید احمد بانڈے اور حضرت علامہ انور شاہ انٹرنیشنل اکیڈمی پونچھ کے ناظم اعلی حضرت مولناشہزاد انوری بطور خاص شریک ہوئے ۔ ان کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول اڑائی ملکاں کے ہیڈماسٹر حرشید صابری پرائیویٹ اسکول ایسوسیشن کے صدراور مقدس اکیڈمی منڈی کے پرنسپل راجہ شہزاد احمد منگرال، فوڈ انسپکٹر جاوید اقبال دوئی، سماجی شخصیت محمد اکرم لون، سرپنچ محمد اسلم ملک ،نمبردار ریاض آحمد ومختلف علاقوں سے طلباء کے والدین اور عوام نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔نظامت لکچرر ابوبکر ملک کررہے تھے ۔پروگرام کا آغاز حسب سابق تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا ۔اس کے بعد جامعہ فیض القران اکیڈمی کے پرنسپل اسحاق احمد نے خطبہ استقبالہ پیش کیا جس کے بعد بچوں کا دلکش پروگرام پیش ہواجس کے بعد مقررین نے جامعہ کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت تحصیل منڈی میں جس طرح کی خدمت یہ ادارہ کررہاہے۔جس کا ثبوت آج اس ادارہ کے طلباء اور طالبات نے مہمانوں اور بھری مجلس کے سامنے کیا ۔ اپنی صلاحتوں کو بروے کار لاتے ہوے جس انداز سے آج عملی ثبوت دیاہے – اس کے لئے عملہ جامعہ اور بانی جامعہ مبارک باد کے مستحق ہیں -اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دینی اور دنیاوی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہمارے نونہال جہاں دنیاوی تعلیم سے روشناس ہوں وہاں دینی تعلیم اور حافظ قران بھی ہوں آقاے دوجہاں کا طریقہ اور سلیقہ ان کی زندگیوں میں موجود ہوِ- اس دوران تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ اداکیا گیا ۔ انہوں نے ایس ایچ او منڈی اور انکے پورے عملہ کا بھی جامعہ میں حاضری پر مبارک باد پیش کی – آخر میں تمام طلبائ وطلبات میں انعامات تقسیم کئے گئے – ناظم اعلی کی مختصر دعاپر پروگرام کا اختتام ہوا۔