سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں پتھرائو، 2 سیاح زخمی

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے مضافاتی علاقہ ایچ ایم ٹی میں پیر کے روز پتھرائو کے ایک واقعہ میں دو غیر ریاستی سیاح زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پیر کے روز شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ سے سری نگر کی طرف آرہی ایک ٹمپو گاڑی کو نشانہ بناکر پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں گجرات اور ممبئی سے تعلق رکھنے والے دو سیاح زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیاح جنہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں، کو فوراً جہلم ویلی کالج و ہسپتال بمنہ منتقل کیا گیا۔پولیس تھانہ ایچ ایم ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں ایک سیاح کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ انہوں نے بتایا: ‘ایک گلی میں سے کسی شخص نے سیاحوں کی گاڑی پر پتھر مارا جس کے نتیجے میں ایک سیاح کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں’۔یہ پانچ اگست جس دن مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کئے اور ریاستوں کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں منقسم کیا، کے بعد پتھرائو کے کسی واقعہ میں کسی غیر ریاستی سیاح کے زخمی ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔ ریاستی حکومت نے 2 اگست کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں وادی میں موجود سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور وادی چھوڑنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ تاہم حکومت نے 10 اکتوبر کو مذکورہ ایڈوائزری واپس لی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا