گھر میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے اترے گی جمشید پور ایف سی

0
0

یواین آئی
جمشید پور؍؍ جمشید پور ایف سی اتوار کو یہاں جے آرڈي ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میں موجودہ چمپئن بنگلور ایف سی کے ہونے والے مقابلے کو جیت کر ہیرو انڈین سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں اپنے گھر میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگانا چاہے گی۔جمشید پور کی ٹیم نے اس سیزن میں شاندار آغاز کیا ہے اور ٹیم نے گزشتہ دونوں مقابلے جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ جمشید پور نے گھر میں اپنے پہلے میچ میں اڑیسہ ایف سی کو دوسرے میچ میں حیدرآباد ایف سی کو شکست دی ہے ۔ بنگلور ایف سی نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں اسے ڈرا سے دو چار ہونا پڑا ہے ، ایسے میں بنگلور کے خلاف اس کا مظاہرہ کافی اہم ہونے والا ہے ۔کوچ انتونیو ایرنڈو کی ٹیم نے اب تک لیگ میں جارحانہ فٹ بال کھیلا ہے ۔ ٹیم کے اسٹار مڈفیلڈر پتي پر ایک بار پھر سب کی نگاہیں ہوں گی، جنہوں نے اب تک شاندار کارکردگی کی ہے ۔ ایرنڈو نے کہاکہ موجودہ چمپئن کے خلاف کھیلنا، ہمارے لئے ایک بڑا امتحان ہوگا۔ وہ بہت اچھی ٹیم ہے ۔ پوائنٹ ٹیبل میں انہیں دیکھنا اور جج کرنا غلطی ہو گی۔ لیکن ہم اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں، لہذا ہمارے پاس جیت کا موقع ہے ۔ اہم چیز یہ ہے کہ ہم اپنی ٹیم پر اور اپنی حکمت عملی پر توجہ دیں۔جمشید پور کے اسٹرائیکر سرجیو کاسٹیل سے بھی کوچ ایرنڈو کو بڑی امیدیں ہوں گی۔ کاسٹیل اب تک گزشتہ دو میچوں میں دو گول داغ چکے ہیں۔ ٹیم کو نہ صرف اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں بلکہ، ہندوستانی کھلاڑیوں سے بھی کافی امیدیں ہوں گی۔ ان میں گزشتہ میچ میں گول کرنے والے فاروق چودھری اور انکت جادھو شامل ہیں۔دوسری طرف بنگلور ایف سی کی ٹیم کو اب بھی سیزن کی پہلی جیت کی تلاش ہے ۔ ٹیم کو پہلے میچ میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور دوسرے میچ میں ایف سی گوا سے ڈرا سے اکتفا کرنا پڑا ہے ۔بنگلور ایف سی کے کوچ کارلوس کواڈارٹ نے کہاکہ گوا کے خلاف میچ سے ہم نے بہت کچھ مثبت چیزیں حاصل کی ہیں ۔ جس طرح سے ہم کھیلے ، اس پر مجھے فخر ہے ۔ ہم نے کورومناس کو کوئی موقع نہیں دیا۔ میرے ڈفینڈرز نے حالات کو اچھی طرح سے پرکھا اور انہیں گول کرنے سے روکے رکھا۔کواڈارٹ نے کہاکہ ہم نے چار پوائنٹس گنوائے ہیں، لیکن اب ہم ذہنی طور پر کافی مضبوط ہو چکے ہیں۔ ہم جمشید پور ایف سی کے خلاف مضبوطی سے واپس آ جائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا