بانہال میں طلبابجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے پریشان

0
0

سالانہ امتحان سر پر اورشام ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو جاتی ہے
سوہل جاوید

بانہال؍؍موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کے سرمائی زون میں طلاب کے سالانہ امتحان شروع ہوجاتے ہے جس دوران بچوں کو بجلی کی بے حد ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر ضلع رام بن کے تحصیل بانہال کی بات کی جائے تو شام ہوتے ہی بانہال کے دور دراز علاقہ جات میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو جاتی ہے جس کے کارن بچے صحیح طرح سے امتحان کی تیاری نہیں کر پاتے ہے جبکہ بچوں کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔جہاں ایک طرف سے مرکزی سرکار گائوں گائوں اور شہر شہر بجلی کی دستیابی کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے وہی دوسری طرف بانہال اور اس کے گرد ونواح کے علاقوں پر اگر نظر دوڑائی جائے تو موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی شروع ہوجاتی ہے جبکہ محکہ صارفین کو بجلی دستیاب رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ جاتا ہے جس کے کارن لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گرچہ ہمارے مستقبل کے معمار طلباء وطالبات دن دگنی رات چگنی محنت کرنا چاہتے ہیں لیکن بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے ان کا مستقبل خطرے میں ہے طلاب کے مطابق ان کے سالانہ امتحان سر پر ہے لیکن شام ہوتے ہی بجلی کا آنا جانا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثر ہو کر رہ جاتی ہے چونکہ وہ امتحان کی مکمل تیاری کرنے سے قاسر رہتے ہیں۔طلاب نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ محکمہ کے نام بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ہدایات جاری کرے تاکہ تحصیل بانہال کے طلباء و طالبات کو مزید مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا