ناظم زراعت نے پانپور اِنڈیا اِنٹرنیشنل زعفران ٹریڈ سینٹر کا دورہ کیا

0
0

کہا’’زعفران صنعت کے احیائے نو کیلئے سہولیات دستیا ب رکھی جارہی ہیں‘‘
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ناظم زراعت کشمیر سیّدالطاف اعجاز اندرابی نے دیسو پانپور میں اِنڈیا اِنٹرنیشنل زعفران ٹریڈ سینٹر کا دورہ کیا ۔اُن کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اِن پُٹس دِیپک کمار کچرو کے علاوہ محکمہ کے کئی دیگر اَفسران بھی تھے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ناظم زراعت نے کہا کہ اِنڈیا انٹرنیشنل زعفران ٹریڈ سینٹر کو برصغیر ایشیا میں ایک اعلیٰ ترین مقام حاصل ہے اور یہاں زعفران اُگانے والوں کے لئے جدید سہولیات میّسررکھی جارہی ہیں تاکہ زعفران صنعت کا احیائے نو یقینی بن سکے۔اُنہوں نے کہا کہ زعفران کی ثقافتی اور روایتی صنعت کی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریڈ سینٹر ایک اہم اِنسٹی چیوٹ ثابت ہوگا جہاں زعفران اُگانے والوں کے لئے زعفران کی کاشتکاری کے علاوہ اس کی بِکری کے لئے اُن کی دہلیز پر ہی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا