صوبائی کمشنر ، آئی جی پی جموں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما اور آئی جی پی جموں مکیش سنگھ نے آج راج بھون جموںمیں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔اِس موقعہ صوبائی کمشنر نے لیفٹیننٹ گورنر کو دربارمؤ دفاتر کے کام کاج اور جموں ڈویژن میں امن و قانون کی صورتحال کے علاوہ عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لئے صوبائی اور پولیس اِنتظامیہ کی طر ف سے کئے جارہے اِنتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنر اور آئی جی پی پر زور دیا کہ وہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے چوکسی برتیں۔اُنہوں نے پولیس اور سول اِنتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل پر بھی زور دیا تاکہ جموں ڈویژن میں کسی بھی سیکورٹی چیلنج سے نمٹا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا