انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف غیر معینہ عرصہ تک ہڑتال پر جانے کی دھمکی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میں بار ایسو سی ایشن کی ہڑتال جاری رہنے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے اُن کی مانگوں کو پورا نہیں کیا تو غیر معینہ عرصہ تک کیلئے ہڑتال کی کال دی جائے گی۔ ریاستی انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے جموں بار ایسو سی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے باعث عدالتوں میں کام کاج متاثر ہوا ہے۔ جموں میں پُر امن احتجاج کے دوران بار ایسو سی ایشن کے ذعمائوں نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ نے ایک ایسا فیصلہ لیا جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب اراضی اور مکانات کے کاغذات تحصیلدار آفس میں بنانے کا حکم نامہ جاری کیا گیاجس سے پھر سے رشوت کا بازار گرم ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے اور اگر انتظامیہ نے اس فیصلے کو واپس نہیں لیا تو غیر معینہ عرصہ تک کیلئے ہڑتال کی کال دی جائے گی۔