غزل

0
0

شمشاد ملکوی سمستی پور

رابطہ7061029259

عجب حال دل کا ادھر ہو رہا ہے
خماری کا شاید اثر ہو رہا ہے

مظلوموں کو جس نے ہے بیجا ستایا
جہاں میں وہی معتبر ہو رہا ہے

ایماں کی حرارت تیز ہوگی نہ اسکی
جو حالات سے بے خبر ہو رہا ہے

تیرے ہی کرم سے اے میرے مولیٰ
یہ ظالم رفیق سفر ہو رہا ہے

دعائوں میں شمشاد ہے طاقت کتنی
بلا میرے گھر سے بے گھر ہو رہا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا