غزل

0
0

فریدہ انجمؔ،پٹنہ سٹی۔۸
رابطہ۔7739032672

ہم سے جب وہ روٹھ کر جانے لگے
آس کے غنچے بھی مرجھانے لگے

بھول جانا چاہتے تھے ہم جنہیں
خواب میں اکژ وہی آنے لگے

دولتِ دنیا نے یوں بدلا مزاج
بے کسوں پر ظلم وہ ڈھانے لگے

غیر کی ہمدردیاں اچھی لگیں
زخم جب اپنوں سے ہم کھانے لگے

مل گئی ہم کو محبت کی سند
سنگ ہم پر وہ بھی برسانے لگے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا