مینک اور شبھمن کی سنچری، انڈیا سی فائنل میں

0
0

یواین آئی
رانچی؍؍سلامی بلے بازوں مینک اگروال (120) اور شبھمن گل (143) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان 226 رنز کی اوپننگ شراکت اور جلج سکسینہ کی 41 رن پر سات وکٹ کی خطرناک گیند بازی کی بدولت انڈیا سی نے انڈیا اے کو جمعہ کو 232 رن کے بڑے فرق سے شکست دے کر دیودھر ٹرافی کے خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔انڈیا سی نے 50 اوور میں تین وکٹ پر 366 رن کا بڑا اسکور بنایا جس کے جواب میں انڈیا اے کی ٹیم 29.5 اوور میں محض 134 رن پر سمٹ گئی۔انڈیا سی نے اس کے ساتھ ہی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ انڈیا اے کی ٹیم اپنے دونوں میچ ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔انڈیا اے کو کل انڈیا بی کے ہاتھوں 108 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انڈیا اے کی آج کی ہار کے ساتھ انڈیا بی کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ہفتہ کو انڈیا بی اور سی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جو پیر کو ہونے والے فائنل کی ریہرسل ہو گی ۔ ہندستانی ٹیسٹ اوپنر اور حال میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے مینک نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے 111 گیندوں پر 120 رنز میں 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔شبھمن دیودھر ٹرافی میں انڈیا سی ٹیم کی کپتانی سنبھال رہے ہیں اور انہوں نے کپتانی کی ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے 142 گیندوں پر 143 رنز میں 10 چوکے اور چھ چھکے لگائے ۔سوریہ کمار یادو نے محض 29 گیندوں پر نو چوکے اور چار چھکے اڑاتے ہوئے ناقابل شکست 72 رنز بناڈالے ۔انڈیا اے کی جانب سے جے دیو انادکٹ نے 10 اوور میں 82 رن لٹایے جبکہ محدود اوورز میں واپسی کی تلاش میں لگے آف اسپنر روی چندرن اشون نے 10 اوور میں 57 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔روی بشنوئی اور کپتان ھنوما وھاري کو ایک ایک وکٹ ملا۔انڈیا سی کے آف اسپنر جلج سکسینہ نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے 9.5 اوور میں 41 رن پر سات وکٹ لے کر انڈیا اے کو 134 رن پر محدود کر دیا۔انڈیا اے کی جانب سے دیودت پڈکل نے 31، بھارگو میري نے 30 اور اشان کشن نے 25 رن بنائے ۔انڈیا اے اپنے ابتدائی تین وکٹ محض 17 رن پر گنوانے کے بعد مقابلے میں نہیں آ سکی۔کپتان ھنوما وھاري اپنا اکاؤنٹ نہیں کھول پائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا