راٹھور اور ڈومنگو کو آلودگی سے فکر ،تاہم کھیلنے کا عزم

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور بنگلہ دیش کے کوچ رسل ڈومنگو دونوں نے جمعہ کو کہا کہ دارالحکومت میں آلودگی کی حالت تشویشناک ضرور ہے لیکن وہ میچ کھیلیں گے ۔ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اتوار کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں پہلا ٹی -20 مقابلہ کھیلا جائے گا اور دارالحکومت کی آلودگی تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے ۔ اس میچ کو منتقل کرنے کی بھی مانگ اٹھی ہے جبکہ بی سی سی آئی کے نئے صدر سوربھ گنگولی نے صاف طور پر کہا ہے کہ یہ میچ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق تین نومبر کو ہی ہوگا۔ آلودگی کے سبب دہلی میں تعمیراتی کاموں پر پانچ نومبر تک روک لگا دی گئی ہے اور اسکولوں کو بھی پانچ نومبر تک بند کر دیا گیا ہے ۔ راٹھور اور ڈومنگو میچ سے متعلق جمعہ کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں میڈیا سے روبرو ہوئے تو ان سے پہلا سوال آلودگی اور اس کے خطرے سے متعلق تھا۔ ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ راٹھور نے کہاکہ میں نے اپنا مکمل کرکٹ شمالی ہندوستان میں کھیلا ہے ، ہاں یہاں آلودگی کے مسائل ہیں، لیکن ہم کھیلیں گے کیونکہ میچ پہلے ہی مقرر کیا گیا ہے ۔ ایک بار جب آپ ایک کھیل میں ہوتے ہیں تو آپ کو اصل میں ان چیزوں پر توجہ نہیں دیتے ۔ اگر آپ یہاں کھیلنے کے لئے ہیں۔ تو آپ یہاں میچ کھیلیں ۔ دوسری طرف ڈومنگو نے کہاکہ یہ صحیح ہے کہ آلودگی کی وجہ سے کنڈیشنز مثالی نہیں ہیں لیکن اس سے کسی کی موت نہیں ہونے والی ہے ۔ ویسے آلودگی ہمارے ملک میں بھی ایک مسئلہ ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں کا پورا خیال میچ پر ہے اور انہوں نے اسے لے کر کوئی شکایت نہیں کی ہے ۔ ہمارے لئے یہ مسئلہ اتنی بڑا نہیں ہے جتنا دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کے لئے ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے کچھ کھلاڑی امام امین، ابو حیدر رونی اور ٹیم کے اسپن مشیر ڈینیل ویٹوری فیلڈنگ کے دوران ماسک پہنے ہوئے تھے ۔ اگرچہ صورت حال بہتر ہونے پر بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے ماسک ہٹا دیے تھے لیکن ویٹوری اور امدادی عملہ میں شامل غیر بنگلہ دیشی ارکان نے ماسک نہیں ہٹائے ۔ ڈومنگو نے ساتھ ہی کہا کہ صورتحال اگرچہ مثالی نہیں ہے لیکن صورت حال دونوں ٹیموں کے لئے ایک جیسی ہے ۔ راٹھور نے اس معاملے پر کہاکہ آپ غلط شخص سے پوچھ رہے ہیں۔ میں نے اپنا مکمل کرکٹ شمالی ہندوستان میں کھیلا ہے ، یہ کچھ منفرد نہیں ہے اور ہم میچ کھیلیں گے ۔ ٹوئنٹی -20 سیریز میں ہندستان کی کپتانی سنبھالنے جا رہے اوپنر روہت شرما نے دارالحکومت کی آلودگی اور مخالف ٹیم بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کے ماسک پہن کر پریکٹس کرنے کے بارے میں پوچھنے پر کل کہا تھاکہ میں کچھ دیر پہلے ہی پرواز سے اترا تھا اور یہاں آنے تک مجھے کوئی پریشانی محسوس نہیں ہوئی۔ گزشتہ سال بھی ہم نے ایسے ہی موسم میں ٹیسٹ کھیلا تھا اور پھر بھی کوئی پریشانی محسوس نہیں ہوئی تھی۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ تین نومبر کو میچ ہونا ہے اور ہمارے پاس میچ سے متعلق یہی جانکاری ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا