محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج منڈی میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات کی جائیـ:اکرم نائک

0
0

تنویر پونچھی
پونچھ؍؍محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے آج منڈی کے مشہور سماجی کارکن اکرم نائک نے کہا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی میں بے انتہا دھاندلیاں ہوئی ہیں اور جن لوگوں نے محکمہ کے ساتھ کام کیا ہے وہ آج تک اپنی اجرتوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے ریاست کے ایل جی و انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر غور کریں اور وہ لوگ یا افسران جو سالوں گزر جانے کے باوجود مزدوروں کی اجرتیں نہیں دے پائیں کہ خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عوام کو آج تک لوٹا ہے خواہ وہ متعلقہ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر ہو پنچایت سکریٹری ہو یا کوئی اور عہدیدار ان کے خلاف ضابطہ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا