ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود محکمہ نے سری نگر میں سماجی بہبود سکیموں کی عمل آوری کا جائز ہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر رخسانہ غنی نے سماجی بہبود و محکمہ کی جانب سے عملائی جارہی فلاحی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔موصوفہ نے سری نگر میں ضلع دفتر، تحصیل دفاتر، بال آشرم اور ناری نکیتن کا بھی دورہ کیا ۔اُنہیں بتایاگیا کہ ISSSاور NSAPکے علاوہ دیگر سکیموں کے تحت ضلع میں کل 39882 مستحقین کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اینٹی گریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم کے تحت بزرگ افراد ، ستم رسید ہ خواتین او رجسمانی طور معذور افراد کے 2200 معاملات کو منظوری دی۔بعد میں ڈائریکٹر جنرل نے شالیمار میں سماجی بہبود محکمہ کی جانب سے چلائے جارہے یتیم خانہ کا دورہ کیا او ر وہاں یتیم بچوں کے لئے ہرطرح کی معاونت کا یقین دِلایا۔ سماجی بہبود و محکمہ کی ناظم ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا