ناظم باغبانی نے لسی پورہ پلوامہ میں سی اے سٹوروں کا دورہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ناظم باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے آج لسی پورہ پلوامہ میں سی اے سٹوروں کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ مشن ڈائریکٹر ایم آئی ڈی ایچ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ، چیف ہارٹیکلچر آفیسر پلوامہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔دورے کے دوران اُنہوں نے سی اے سٹوروں سے وابستہ صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کی جس دوران انہوں نے میوہ اُگانے والوں کے فائدے کے لئے میوئوں کی قیمتوں پر معقولیت لانے پر زوردیا۔ بعد میں ڈائریکٹر نے ضلع میں محکمہ کی نرسریوں کا دورہ کیااور متعلقہ افسران کو اِن کے بہتر رکھ رکھائو کی تلقین کی ۔اس موقعہ پر انہوں نے اعلیٰ قسم کے پودوں کی نرسری لگانے پر بھی زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا