لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍محکمہ خزانہ نے جموں وکشمیر یوٹی کے لئے کنسالڈیٹیڈ فنڈ میں سے ریوینو اور کیپٹل کمپونٹس کے تحت 31؍ اکتوبر 2019ء سے لے کر 31؍ مارچ 2020ء تک 50فیصد رقومات صرف کرنے کا اختیار دیا ہے ۔ تاہم ان اخراجات کے لئے پارلیمنٹ کی منظوری لازمی ہے۔اِس سلسلے میں جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مدوں پر مشتمل ریوینو بجٹ بیمز پر دستیاب ہے۔کیپٹل بجٹ اوبجیکٹ ہیڈ 115۔ ورکس کے تحت دستیاب رہے گا۔محکمہ پروجیکٹوں کی تفاصیل بیمز پر 4؍ نومبر 2019ء سے پہلے اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔اِس معاملے کا 5؍ نومبر 2019ء کو جموںمیں صبح 11بجے جائزہ لیا جائے گا۔رقومات کو تمام کوڈل لوازمات مکمل کرنے کے بعد بیمز کے ذریعے سے اختیاریت ملنے کے بعد صرف کیا جائے گا۔