جموں وکشمیر کی تنظیم نو : ہندوستان کے نقشے کے ساتھ لداخ اور جموں وکشمیر کے نقشے

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍پارلیمان کی سفارش پر صدر جمہوریہ نے بھارتی آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ کر کے جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کو لاگو کرنے کو منظوری دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہبری میں سابق ریاست جموںوکشمیر کی تنظیم نو کے بعد 31؍ اکتوبر 2019ء کو مرکزی زیرِ انتظام والے دو علاقے جموں وکشمیر اور لداخ وجود میں آگئے۔مرکزی زیر انتظام والا علاقہ لداخ، لیہہ اور کرگل نامی دو اضلاع پر مشتمل ہے ۔ سابق ریاست جموںوکشمیر کا باقی حصہ مرکزی زیر انتظام والا علاقہ جموں وکشمیر ہوگا۔سابق ریاست جموںوکشمیر 1947 میں کٹھوعہ ، جموں ، اودھمپور ، ریاسی ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، پونچھ ، میر پور ، مظفر آباد ، لیہہ اور لداخ ، گلگت ، گلگت وزارت ، چِلہاس اور قبائیلی علاقہ نامی 14 اضلاع پر مشتمل تھی۔سابق ریاست جموںوکشمیر کی حکومت نے 2019 تک ان 14 اضلاع کی تنظیم نو کر کے 28اضلاع بنائے تھے ۔ نئے اضلاع کے نام کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، سری نگر ، بڈگام ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام ، راجوری ، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، سانبہ اور کرگل ہیں۔لیہہ اورلداخ میں سے کرگل ضلع کو معرضِ وجود میں لایا گیا۔ صدر جمہوریہ کی جانب سے جاری جموںوکشمیر تنظیم نو ایکٹ ( دوسرا حکمنامہ) میں لداخ یونین ٹریٹری آف لداخ میں لیہہ ضلع کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں1947 گلگت، گلگت وزارت، چلہاس اور قبائلی علاقہ کے علاوہ 1947 کے لیہہ او رلداخ کے باقی علاقے بھی شامل ہیں۔سروے جنرل آف انڈیا کی جانب سے 31؍ اکتوبر کو بتائے گئے مرکزی زیرِ اِنتظام والے جموں وکشمیر اور لداخ کے نقشوں کی بنیاد بھارت کے نقشے کے ساتھ اِن یونین ٹریٹریز کے نقشے ساتھ میں بھیجے جارہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا