دہلی میں طے پروگرام پر ہو گا پہلی ٹی -20: گنگولی

0
0

نئی دہلی؍؍ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے جمعرات کو تصدیق کی کہ دارالحکومت کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا ہندستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹوئنٹی 20 میچ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیا جائے گا۔دہلی میں دیوالی کے بعد سے ہی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے آسمان پر ہلکا اندھیرا چھا گیا ہے اور لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے ۔ وہیں دہلی میں آنکھوں کی جلن کی شکایت بھی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بھی لوگوں کو احتیاط برتنے کے لیے کہا ہے ۔اگرچہ موجودہ آلودگی کی صورت حال کے باوجود بی سی سی آئی نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین نومبر کو سیریز کا پہلا میچ کرانے کی تصدیق کی ہے ۔ گنگولی نے کہاکہ یقینی طور پر پہلا ٹوئنٹی 20 طے پروگرام کے مطابق ہو گا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اسی موسم میں ہندستان اور سری لنکا کے درمیان دہلی میں ہوا میچ آلودگی کی وجہ سے بحث میں رہا تھا جب سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑی میدان پر ماسک پہن کر کھیلنے ہوئے دیکھے گئے تھے ۔ اس بار بھی دارالحکومت میں اسموگ کی حالت تقریبا ویسی ہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اس میچ کو کہیں اور کرانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا