ساورکر سٹیڈی سرکل نے بلی دان دیوس پر دی پریہار بھائیوں کو شر دھانجلی

0
0

دیپک شرما

کشتواڑ ؍؍ساورکر سٹیڈی سرکل کی کشتواڑ اکیڈمی کی طرف سے آج شہیدی دیوس پر ساور کر سٹیڈی سرکل ضلع دفتر کشتواڑ میں شردھانجلی پیش کی۔ اس موقعہ پر شہید انیل پریہار و ان کا بھائی شہید اجیت پریہار کو شردھانجلی پیش کی۔ اس موقعہ پر سماجی کارکن و بھاجپا سینر لیڈر پاون شرما اور ساورکر سٹیڈی سرکل کے ضلع صدر ایڈوکیٹ رنویر سنگھ پریہار مہمان خصوصی تھے۔ بھاجپا لیڈر پاون شرما نے بتایا کہ کشتواڑ میں پریہار بھائیوں نے ہمیشہ سے ملک کو مظبوط کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے دن رات کام کیا اور ملک کے خلاف بولنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا کرتے تھے۔ انہوں نے دونوں بھائیوں کو یاد کرتے ہوئے انکے سیاسی و سماجی کئے ہوئے کاموں پر روشنی ڈالی اور انکے یوگدان کو یاد کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ہمیشہ ایک جٹ ہوکر اپنے سماج و ملک کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ ساورکر سٹیڈی سرکل کے ضلع صدر ایڈوکیٹ رنویر سنگھ پریہار نے بتایا کہ آج سے ٹھیک ایک سال پہلے اس ہی دن پر انیل پریہار تا اجیت پریہار کو اپنی دوکان سے گھر جاتے ہوئے ملی ٹینٹوں نے گولی چلا کر جان بحق کیا تھا۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ کشتواڑ کے نوجوانوں کو ہمیشہ انیل پریہار تا اجیت پریہار کے بلی دان کو یاد کرنا چاہئے۔ اس دوران سٹیج سکریٹری منیشور شرما ، وشال سین ، منوج بھگت ، شیتل شرما ، منوج کمار، امن کمار ، انوپ ٹھاکور و دیگر موجود رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا