لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل کو محکمہ مال کومنتقل کرنے اوررجسٹراروں کی تقرری کے عمل کیخلاف نالاں وکلاء نے غیرمعین عرصہ کیلئے کام چھوڑ ہڑتال کافیصلہ لیاہے۔بار ایسوسی ایشن جموں کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یکم نومبرکوجنرل ہائوس میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاکہ جموں وکشمیربارایسوسی ایشن جموں تمام عدالتوں میں کام چھوڑ ہڑتال کرے گی اوربارارکان کام کاج معطل رکھیں گے۔