اگلاچناوی دنگل اب جھاڑکھنڈمیں!

0
0

جھارکھنڈ میں 30 نومبر سے پانچ مرحلوں میں پولنگ، 23 ستمبرکو ووٹ شماری
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات پانچ مرحلوں میں 30 نومبر سے 20 دسمبر تک منعقد ہوں گے اور ووٹ شماری 23 دسمبر کو ہوگی ۔چیف الیکشن کمیشنر سنیل آروڑہ نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں انتخابی پروگرام کا اعلان کیا اسی کے ساتھ ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہوگیا۔ریاستی اسمبلی کی 81 سیٹوں میں سے 13 کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ 30 نومبر کو ہوگی دوسرے مرحلے میں 20 سیٹوں کے لیے پولنگ 7 دسمبر ، تیسرے مرحلے میں17 سیٹوں کے لیے 12 دسمبر، چوتھے مرحلے میں 15 سیٹوں کے لیے 16 دسمبر اور پانچویں اور آخری مرحلے میں 16 سیٹوں کے لیے 20 دسمبر کوووٹ ڈالے جائیں گے۔ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی اورانتخابی عمل 29 دسمبر کو ختم ہوجائے گی۔ ریاستی اسمبلی کی مدت کار 5 جنوری تک ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا