دفعہ 370سے دہشت گردوں کو فروغ ملا تھا

0
0

اسے ہٹانا سردار پٹیل کے ادھورے خواب کی تکمیل کے مانند:مودی
یواین آئی

کیوڑیا(گجرات)؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے کشمیر سے دفعہ 370ہٹانے کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ادھورے خواب کی تکمیل بتاتے ہوئے آج کہا کہ اس نے ریاست میں علحیدگی پسند اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا ہی کام کیاتھا اور ملک کے لوگوں کے درمیان ایک نظر نہ آنے والی دیوار کھڑی کردی تھی۔ مسٹر مودی نے آج سردار پٹیل کے 144ویں یوم پیدائش پر یہاں ان کے دنیا میں سب سے بڑے مجسمے ‘اسٹیچو آف یونٹی’ کے نزدیک منعقد ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو بھی دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے آڑے ہاتھوں لیا۔ مسٹر مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت دینے کے علاوہ،ایکتا پریڈ کا معائنہ کیا اور لوگوں کو اتحاد کا حلف بھی دلایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی وجہ سے 40ہزار لوگوں کو اپنی جانیں گوانی پڑی۔دفعہ 370کو ہٹانا سردار پٹیل کو ایک سچا خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کے ادھوے خواب کو پورا کرنے جیسا ہے ۔سردار پٹیل نے ایک بار کہاتھا کہ اگر کشمیر کے معاملے کو انہوں نے دیکھا ہوتا تو اس کا حل نکلنے میں اتنا وقت نہیں لگا ہوتا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر دفعہ 370کی منسوخی کے فیصلے کو انہی کے قدموں پر نثار کرتے ہیں۔اس سے کشمیر کو کئی طرح سے فائدہ ہوگا۔مسٹر مودی نے ،سردار پٹیل کا موازنہ چانکیہ سے کیا۔انہوں نے کہا کہ چانکیہ نے ایک ہندوستان کا خواب دیکھا تھا جسے سردارپٹیل نے پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج شمال مشرق میں علحیدگی پسندی کا خاتمہ ہورہا ہے اور یہ علاقہ ملک کے مرکزی دھارے سے جڑ رہا ہے ۔پاکستان پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوہمیں لڑائی میں ہرا نہیں سکا وہ دہائیوں تک ہمارے اتحاد اور بھائی چارے پر حملے کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن اسے بھی توڑ نہیں سکا۔ہمارے اتحاد کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔مسٹرمودی نے ہی گزشتہ سال 31 اکتوبرکو اسٹیچو آف یونٹی کو ملک کو وقف کیاتھا۔182فٹ اونچا یہ مجسمہ دنیا میں سب سے اونچا ہے ۔یہاں منعقد مختلف پروگراموں میں شرکت کے لئے مسٹر مودی کل ہی گجرات پہنچے تھے ۔مسٹر مودی نے اس سے پہلے یہاں منعقد اتحاد کے قومی دن پر پریڈ میں لوگوں کو قومی اتحاد کا حلف دلایا۔اس پریڈ میں ریاستی پولیس دستے اور مرکزی دستوں کی ٹکڑیوں نے مارچ پاسٹ کا انعقاد کیا۔ اس میں این ایس جی،سی آئی ایس ایف،این ڈی آر ایف،سی آر پی ایف اور گجرات پولیس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر پولیس کی پُر ہمت کارکردگی بھی شامل تھی۔اس موقع پر پلوامہ حملے میں مارے گئے کشمیر کے سی آر پی ایف جوان نصیر احمدکی بیوی نے مسٹر مودی کو قومی پولیس میموریل کی نقل بھی سونپی ۔مسٹر مودی نے یہاں نئی ٹیکنولوجی ڈیمونسٹریشن سائٹ کا افتتاح اور معائنہ کیا اور اس کے بعدٹرینی آئی اے ایس افسروں کے پروگرام میں بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا