سپیشل پولیس آفیسرز کے لیے بھرتی عمل کل کے لیے منسوخ

0
0

قومی ایکتا دیوس تقریبات کے چلتے بھرتی عمل ملتوی کیا گیا ہے:حکام
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل پولیس آفیسرز یا (ایس۔پی۔او۔) کے لیے بھرتی عمل جاری ہے اور آج دوسرے روز بھی بڑھی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں نے بھرتی عمل حصہ لیا واضع رہے کہ اس بھرتی کے نگرانی ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال خود کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل ایس پی و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹرز پونچھ اعجاز بھٹ بھی ان کے ہمراہ اپنی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق اس بار بھرتی عمل مردوزن دونوں کے لیے جاری ہے دونوں اصناف سے کل ملا کر 7000 سے زائد فارم لگے ہیں واضع رہے کہ یہ بھرتی عمل آنے والے چھ روز تک جاری رہے گا جس میں ضلع کے تمام گیارہ بلاکوں پونچھ ننگالی صاحب منڈی ساتھرہ لورن لسانہ سرنکوٹ بفلیاز منکوٹ بالاکوٹ و مینڈھر سے 7000 امیدوار میدان میں بازی جیت کر وطن کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کریں گے بھرتی عمل کا آج دوسرا دن تھا اور میدان کے باہر بھی نوجوان لمبی لمبی قطاروں میں اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے اس سلسلے میں ایس ایس پی پونچھ نے بتایا کہ ضلع میں بھرتی عمل کو کل یعنی 31 اکتوبر کو قومی ایکتا دیوس کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کل جو سرنکوٹ تحصیل کے امیدواروں کا بھرتی عمل تھا اس کو ملتوی کیا گیا ہے اور اب یہ بھرتی دوبارہ 05 نومبر کو سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں ہی ہو گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا