تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ضلع پونچھ جو کہ سرحد کے اوپر آباد ہے اور یہاں کا شہر خاص بھی سرحدی لائن سے کچھ ہی فاصلے پر ہے مگر اس کے باوجود اس علاقے کی خوبصورتی سے کوئی بھی نظر نہیں چرا سکتا بات اگر کی جا? پونچھ کے تاریخی مقامات کی تو ان میں پونچھ کا تاریخی قلعہ شیش محل و موتی محل قابل ذکر ہیں جبکہ مذہبی تاریخی مقامات میں بھی علاقے کے کئی مقامات ایسے ہیں جو کہ عالمی سیاحوں کو اپنی جانب مائل کر سکتے ہیں ان میں مشہور ولی کامل سائیں میراں بخش رحمۃاللّٰہ علیہ و سائیں الہٰی بخش رحمۃ اللہ علیہ کے آستان عالیہ نہ صرف مسلمانوں کے لیے جا عقیدت ہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی ان مقامات پر اپنی اپنی مانگیں گے کر آتے ہیں اس کے علاوہ سکھوں کا تاریخی گردوارہ ڈیرہ سنت پورہ ننگالی صاحب بھی عالمی سطح پر شہرت پا سکتا ہے جبکہ تاریخی بڈھا امرناتھ کو بھی سیاحت کے نقشے پر لا کر ایک نیا دور شروع کیا جا سکتا ہے جبکہ ضلع کے سر سبز و شاداب وادیاں بھی سیاحوں کو اپنی اور کھینچ سکتی ہیں مگر ضرورت ہے ان سبھی مقامات کو سیاحت کے نقشے پر شائع کرنے کی حالانکہ اس اور پہلے بھی صحافیوں نے قلم اٹھائے مگر مثبت پیشرفت نہ ہوئی اسلیے مناسب سمجھا کہ ایک بار پھر اس مدعے کو چھیڑا جائے شاید اس بار کسی کو سمجھ آ جائے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے اس دور میں اگر شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جائیتو یہاں بہت سارے لوگ اپنی بہترین ذریعہ معاش تلاش کر سکتے ہیں اور روزگار بھی کما سکتے ہیں۔