ڈی سی اننت ناگ نے کوکرناگ سب ڈویژن کا دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت خالد جہانگیر نے آج کوکر ناگ سب ڈویژن کا دورہ کر کے مختلف تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ سی ای او کے ڈی اے ، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی وائیلو ، ایگزیکٹیو انجینئر صحت عامہ بجبہاڑہ ، اے سی ڈی ، سی ایم او، ایس ڈی ایم کوکر ناگ ، تحصیلدار کوکر ناگ ، بی ایم او کوکرناگ ، بی ڈی اوز کوکرناگ ، لارنو اور سوگام بلاکوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ترقیاتی کمشنر نے سی ای او کے ڈی اے کو کوکر ناگ میں ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ اسے سیاحوں کے لئے مزید پُر کشش بنایا جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کوکر ناگ میں سیاحتی سرگرمیوں کی کافی گنجائش ہے ۔ اُنہوں نے ایس ٹی پی کی تعمیر کا کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ اسے جلد از جلد چالو کیا جاسکے۔ ترقیاتی کمشنر نے ایس ڈی ایچ کوکر ناگ کا بھی معائینہ کیا او ریہاں مریضوں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے سی ایم او اننت ناگ داکٹر مختار احمد کو ایس ڈی ایچ کو کر ناگ میں سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اسی دوران انہوں نے عوام کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی اور متعلقہ افسران کو عوامی معاملات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا