ڈی سی بارہمولہ کی صدارت ڈی ایل آر سی میٹنگ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی صدارت میں آج یہاں ضلع سطح کی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بینکوں کی کارکردگی اور رواں مالی سال کے ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مختلف بینکوں اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈسٹرکٹ لیڈ منیجر نے جانکاری دی کہ ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان 2019-20کے تحت ضلع میں 1142.04کرو ڑروپے کا نشانہ حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان سے مختلف سکیموں کے تحت 36687مستحقین مستفید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 30ستمبر 2019ء کے آخر تک سی ڈی تناسب 83.35 رہا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے بینکوں اور سپانسرنگ ایجنسیوں پر زور دیاکہ وہ باہمی تال میل او راشتراک کے ساتھ کام کریں تاکہ ترقیات اور روزگار پیدا کرنے سے متعلق بہتر اہداف حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے دیہی اور بلاک سطحوں پر بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہیئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا