آرجے بشیر
مہور؍؍سب ڈویژن مہور کے بلاگ گلاب گڑھ پنچایت حلقہ نہوہچ سے تعلق رکھنے والی خاتون سرپنچ شاہدہ بانوچیئرمین بھی بن گئیں۔ ان کے گھر پر لوگوں کا ہجوم انہیں مبارکباد پیش کرنے کے لئے پہنچا ۔لد سے نہہوہچ تک سینکڑوں لوگوں نے ان کے ساتھ پیدل سفر کیا۔ اس خوشی کے موقع پر چیئرمین شاہدہ بانو نے پہنچوں و سرپنچ حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ جیت میری نہیں یہ میرے بلاک گلاب گڑھ کے غریب عوام کی جیت ہے ۔میرے پر اعتماد اور بھروسہ کرکے مجھے دلوا کر یہ احساس دلوایا میں غریب لوگوں کے لئے نمائندہ بنی ہوں ۔اللہ تعالیٰ کے مدد سے میں علاقہ گلاب گڑھ کے دور دراز علاقوں میں غریب لوگوں تک ان کے حقوق پہنچانے میں کامیاب رہوں۔ کیا آج تک ہمارے دور دراز علاقہ گلاب گڑھ کو تمام سر کاروں کی جانب سے نظر انداز کیا گیا ہے ۔اب وقت آ گیا ہے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو کام کرنا ہوگا ۔لوگوں کی بہت ساری مشکلات ہیں یہ ایک نیا پل ہے اس پر ہم سب نے چلنا ہے اور اپنے علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے یہ سپنا میرے ابا جی نے دیکھا تھا لیکن وہ اس دنیا کو خیر آباد کہہ کر چلے گئے تھے آج دوبارہ وہ سپنا آپ لوگوں کی وجہ سے پورا ہوا ہے یہ جو عزت آپ لوگوں نے مجھے بخشی ہے یہ میرے ابا جی کا سپنا تھا۔ انہوں نے ہمیشہ غریب عوام کے کیے تھے جب وہ دوسری مرتبہ سرپنچ بننے کے لیے اشتہارات بنانے کے لیے گئے تھے اور ان کی ایک حادثے میں موت واقع ہوئی تھی جو پورے خاندان کے لیے ایک برے سپنے کی طرح تھا ان کا ایک سپنا تھا غریب عوام کی مدد اور ان کے کام کرنا اور آج ایک بار پھر سے وہ سپنا پوراہوا ہے آپ لوگوں نے بڑھ چڑھ کر اپنا قیمتی ووٹ مجھے دے کر کامیاب بنایا۔