حیدرآباد؍؍ڈاکٹر عبدالقیوم ایسوسی ایٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی کتاب[؟]انسانی حقوق[؟]زیر اشاعت ہے ۔اردو زبان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہے جو جامعاتی طلبہ خصوصا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بی اے اور ایم اے سیاسیات کے طلبہ کی ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔اس کتاب میں کئی ابواب ہیں۔پہلا باب تعریف اور نوعیت کا ہے جس میں انسانی حقوق کے ارتقا کا بھرپور جائزہ لیا گیا ہے ۔دوسرا باب انسانی حقوق کے نظریات پر مشتمل ہے ۔تیسرے باب تا نویں باب میں بین الاقوامی مباحثوں، چارٹر(منشور)اور اعلامیوں کو پیش کیا گیا ہے جو اقوام متحدہ کی نگرانی میں منعقد ہوا تھا۔علاوہ ازیں یہ ابواب یورپ، امریکہ،افریقہ اور انسانی حقوق کے تحفظ کے اداروں جیسے ہیومن رائٹس واچ(انسانی حقوق کے نگران)،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق پر مشتمل ہے ۔آخری باب [؟]ہندوستان میں انسانی حقوق[؟]کے ابواب،اہمیت پر مشتمل ہے ۔یہ ڈاکٹر عبدالقیوم کی 21ویں کتاب ہے جو بہت جلد زیور طبع سے آراستہ ہوکر بکڈپوز میں دستیاب ہوگی۔مزید تفصیلات کے لئے مصنف سے سل 9441277497پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے