سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ ٹرک ڈرائیور ،ٹریفک پولیس کے تئیں برہم

0
0

شاہ ہلال
اننت ناگ//سرینگر جموں شاہراہ پر گذشتہ کہی روز سے پھل بردار ٹرک درماندہ ہیں جس کے سبب ڈرائیوروں میں محکمہ ٹریفک کے تئیں سخت برہمی ہے ۔کھنہ بل سے ٹول پوسٹ لورمنڈہ تک درماندہ ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ کہی دنوں سے نیشنل ہاوے پر درماندہ ہے جس کے سبب اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہے۔لیوڈورہ قاضی گنڈ میں درماندہ غیر ریاستی ڈرائیور مکیش نے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ اُس نے پانپور میں ایک ہفتے قبل سیب پیٹیاں لوڈ کی اوردلی کی جانب روانہ ہوا تاہم ایک ہفتہ گذر گیا اور وہ کل شام لیوڈورہ پہنچ گیا جہاں ٹریفک والوں نے ایک بار پھر گاڑیوں کو آگے چلنے کی اجازت نہیں دی ،اُن کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار ایک ہفتہ سے گاڑیوں کو 2سے3کلومیٹر چلنے کی اجازت دے رہے ہیں جس کے سبب گاڑیوں میں لوڈ سیب خراب ہونے کا اندیشہ ہے ،اُنہوں نے کہا کہ 27تاریخ کو اُن کا مقدس تہوار دیپاولی آرہا ہے تاہم محکمہ ٹریفک کی غلط پالسیوں کے سبب وہ تہوار اپنے افراد خانہ سے منانے سے محروم ہوگا ۔نیشنل ہاوے پر مال بردار ٹریفک کی معطلی کے سبب ڈرائیور جواہر ٹنل تک پہنچنے کے لئے اندرونی راستوں کا انتخاب کرتے ہیں جس کے سبب یہاں مقامی لوگوں کو مشکلات پیش آتی ہے ،اور گھنٹوں ٹریفک جام لگتا ہے ۔ایس پی ٹریفک رولر مظفر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ دربار مو کی وجہ سے نیشنل ہاوے پر ایک طرفہ ٹریفک چلتا ہے ،تاہم انکی کوشش ہمیشہ رہتی ہے کہ کسی بھی مال بردار گاڑی کو بلاوجہ نہیں روکا جائے ،البتہ دربار مو اور سیب سیزن کے پیش نظر روزانہ ہاوے پر ضرورت سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہے ،اور گاڑیوں کو مرحلہ وار طریقوں پر چھوڑا جاتا ہے ،اُنہوں نے ڈرائیوروں کو اندرانی راستوں سے نہ چلنے کی اپیل کی ساتھ ہی محکمہ ٹریفک کو تعاون دینے کی اپیل کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا