یواین آئی
نئی دہلی؍؍جموں کشمیر میں مختلف کمیشنوں کو ختم کیے جانے کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیاہے ۔مظفراقبال خان کی طرف سے داخل کی گئی اس عرضی میں جموں کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ ریاست میں حقوق انسانی کمیشن ،خواتین واطفال کی بہبود کے کمیشن سمیت دیگر کمیشنوں کو ختم کرنے کے احکامات کو چیلنج کیاگیاہے ۔عرضی میں کہاگیاہے کہ دفعہ 370کو منسوخ کیے جانے کے خلاف جب معاملہ زیرالتوا ہے تو ایسے میں مختلف کمیشنوں کو کیسے ختم کیاجاسکتاہے ۔عرضی گزارنے حکومت کے اس فیصلہ پر روک لگانے کی درخواست کی ہے ۔