نوجوان اور سرگرم نمائندے لوگوں کے مستقبل کو نئی شکل دیں گے:مودی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر، لیہہ اور لداخ میں ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل(بی ڈی سی) انتخابات میں 98فیصد پولنگ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ جموں کشمیر ریاست کی تقسیم اور دیگر معاملات کے بارے میں حکومت کے فیصلوں کو عوام نے صحیح ٹھہرایا ہے ۔مسٹر مودی نے ایک ٹوئٹ سیریز میں ریاست کے بارے میں کئے گئے فیصلوں کے لئے پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندستانی پارلیمنٹ کافیصلوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔ نوجوان اور سرگرم نمائندے جموں۔کشمیر کے تمام علاقوں کے لوگوں کے مستقبل کو نئی شکل دیں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ جموں۔کشمیر پرتاریخی فیصلے کے لئے میں ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس برس اگست میں کئے گئے کئی تاریخی فیصلوں سے ہندستانی پارلیمنٹ کو فخر ہوگا۔ جموں۔کشمیر کے لوگ جمہوری حقوق کا استعمال جوش و خروش کے ساتھ کرسکے ہیں۔ بغیر کسی تشدد اور رکاوٹ کے تاریخی 98فیصد پولنگ ہوئی ہے ۔مسٹر مودی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں بی ڈی سی انتخابات میں کامیاب ہوئے لوگوں کو نیک خواہشات دیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں،کشمیر، لیہ اور لداخ کے بی ڈی سی انتخابات میں کامیاب ہوئے تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔ یہ تمام شعبوں میں نئے اور نوجوان قیادت کی علامت ہے ۔ یہ آنے والے وقت میں قومی ترقی میں اہم تعاون کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ جموں کشمیر، لیہہ اور لداخ کے بی ڈی سی انتخابات پرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوئے ۔ کہیں کوئی تشدد نہیں ہوا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کا جمہوریت میں اٹوٹ بھروسہ ہے اور مقامی سطح کی انتظامیہ پر ان کا اعتماد ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ 1947سے پہلے پہلی بار جموں،کشمیر، لیہہ اور لداخ میں بی ڈی سی انتخابات 24اکتوبر کو کرائے گئے ۔ تاریخی 98فیصد پولنگ ہوئی۔ 310 بلاکوں میں 1080امیدوار میدان میں تھے