فاروق خان نے ٹائیگور ہال ، عجائب گھر اور ایس پی ایس لائبریری کا دورہ کر کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج ٹائیگورہال، اولڈ ایس پی ایس میوزیم ، نئے میوزیم او رایس پی ایس لائبریری کا دورہ کر کے وہاں کام کا ج کاجائزہ لیا۔مشیر کے ہمراہ ایم ڈی پولیس ہاوسنگ کارپوریشن سیّد افہاد المجتبیٰ ، ایم ڈی جے کے پی سی سی ایم راجو ، سیکرٹری کلچراور تکنیکی تعلیم زبیر احمد ،ڈی جی لائبریریز اینڈ ریسرچ جی اے صوفی ،ڈائریکٹر آرکائیوز اینڈ آرکالوجی منیر الاسلام کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی تھے۔دورے کے دوران مشیر کو بتایا گیاکہ اولڈ ایس پی ایس میوزیم کی تجدید نو کے لئے لازمی اقدامات اٹھائیں جس کے لئے اِنٹیک کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔ مشیر موصوف نے اولڈ ایس پی ایس میوزیم کے بلاکوں کا بھی معائینہ کیا اور وہاں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ٹائیگور ہال کے دورے کے دوران فاروق خان نے ایک ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی جو وہاں موجودہ بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کے تعلق سے اقدامات کی سفارش کرے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں۔ایس پی ایس لائبریری کمپلیکس کا بغور معائینہ کیا ۔اُنہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لائبریری میں پیشہ وارایت کے تمام تقاضوں کو پور ا کر کے کتابوں کی مناسب کیٹلاگنگ یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کیا جانا چاہیئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا