منڈی میں بلاک ڈولپمنٹ کونسل کا انتخاب اختتام پذیر

0
0

لورن سے شمیم اختر ساتھرہ سے فریدہ بی اور منڈی سے شمیم گنائی کامیاب
ریاض ملک

منڈی ؍؍منڈی بی ڈی سی انتخابات میں منڈی کے تینوں بلاکوں میں صبح 9 بجے سے ووٹنگ شروع ہے سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ووٹ ڈالے گئے۔ لورن اور ساتھرہ کو چھوڑ کر منڈی بوائیز ہائیر سیکنڈری سکول پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر کہیں بھی پولیس نے ذرایع ابلاغ کے نمائیندوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے بالکل پابند کردیاگیاتھاجبکہ ضلع پنچائیت آفیسر پونچھ کی جانب سے باضابطہ شناختی کارڈ بھی جاری کئے گئے تھے اور یہاں پر زبانی طور ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ نے اجازت بھی فراہم کی تھی لیکن پھر بھی منڈی پولنگ اسٹیشن کے اندر یاباہر کوریج نہیں کرنے دی ہے ۔ لورن میں 99 ساتھرہ میں 116 اور منڈی میں 155 ووٹ تھے – منڈی میں دو گورنمنٹ ملازم ہوجانے کی وجہ سے صرف 153 ووٹ جبکہ ساتھرہ میں ایک پنچ وفات پاچکاہے اس طرح کل ووٹ 115 پڑے لورن میں پورے 99 ووٹ ڈالے گئے – تینوں بلاکوں میں سرپنچوں اور پنچوں نے پر امن طریقے سے اپنے ووٹ کا استعمال کیا -اس دوران منڈی سے 69 ووٹ لیکر شمیم احمد گنائی ساتھرہ سے فریدہ بھی 44 ووٹ لیکر اور لورن سے شمیم اختر 35 ووٹ لیکر فاتح قرار پائی جبکہ لورن سے فرحانہ بھی کوئی بھی ووٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکی منڈی میں فاتح قرار پانے والے شمیم احمد گنائی نے تمام سرپنچوں اور پنچوں کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ ان کے لئے شمیم احمد گنائی کے دروازے ہروقت کھلے ہیں ان کا حق ان کے دروازے تک پہونچے گا – بی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے سرپنچ لورن بشیر کامران نے کہاکہ اس بار مرکزی سرکار کی جانب سے انتخابات بات کو لیکر جس سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اس سے یہاں کے عوامی نمائیندوں میں بڑی خوشی ہے – جس سے زمینی سطح پر لوگوں کی جانب سے چنے گئے نمائیندے عوام کے مسائیل کو حل کرنے میں کامیاب ہونگے – کیوں کہ تحصیل منڈی بالخصوص لورن بلاک کی کئی پنچائیتیں جن میں مہارکوٹ چکھڑی بن ناگاناڑی مہارکوٹ سٹیلاں براچھڑ وغیرہ ابھی بھی سڑک کی سہولیات سے محروم ہیں اس کے علاوہ پانی بجلی ہلتھ ودیگر سہولیات کے فقدان کو دور کرنے میں بلاک ڈولپمنٹ کونسل ممبران کے زریعہ سے مدد مل سکے گی – اور سرپنچوں اور پنچوں کو بااختیار بنانے اور زمینی سطح پر لوگوں کے ترقیاتی کاموں میں اہم رول اداکرسکتاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا