گورنر کی صدارت میں کشمیر یونیورسٹی کی 80 ویں کونسل میٹنگ

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک جوکہ کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں کی صدارت میں آج یہاں راج بھون میں یونیورسٹی کونسل کی 80ویں میٹنگ منعقد ہوئی۔ آغاز میں کونسل نے یونیورسٹی کے درجے کو Aسے A+ تک لے جانے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد ، فیکلٹی ممبران او رطالب علموں کو مبارک باد دی۔ گورنر نے یونیورسٹی کو 53وان مقام ملنے اور NIRFرینکنگ 2019 کے تحت یونیورسٹی کو کُل 3500 اداروں میں سے 79 واں مقام ملنے پر بھی یونیورسٹی عملے کو مبارک باد دی۔گورنر نے تدریسی عمل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عمل کو اپنانے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل طالب علموں اور فیکلٹی کے لئے مفید ثابت ہوگا ۔اُنہوں نے مختلف مضامین میں تحقیق کے عمل میں جدیدیت لانے پر بھی زور دیا۔کونسل میٹنگ میں بتایا گیا کہ حکومت کشمیر اور جموں یونیورسٹیوں کے لئے 30 لاکھ روپے فی یونیورسٹی کے فنڈ کے ساتھ دو چیئرمین کے قیام کو منظوری دی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی میں ’’ گاندھین سٹیڈیز اینڈ ریسرچ ‘‘ جبکہ جموں یونیورسٹی میں ’’ گورو نانک دیو‘‘ چیئر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔میٹنگ کے دوران پروفیسر طلعت احمد نے یونیورسٹی کے مجموعی کام کاج کا خلاصہ پیش کیا۔ اُنہوں نے یونیورسٹی میں جاری تکنیکی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بھی تفصیلات دیں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی کونسل کو جانکاری دی۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے نومبر 2017 اور ستمبر 2019کے درمیان 1239 تحقیقی رسالے شائع کئے ہیں۔پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کی ایک 5رکنی ٹیم نے فونٹا ناٹیک امریکہ کا دورہ کر کے وہاں ایک باہمی مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔میٹنگ میں گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، گورنر کے فائنانشل کمشنر اُمنگ نرولہ ، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی روہت کنسل ، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز ، جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج کمار دھر ، کلسٹر یونیورسٹی جموں کی وی سی پروفیسر انجو بھسین او رانتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا