کھرگون:عصمت دری کے دو ملزم گرفتار

0
0

یواین آئی
کھرگون؍؍مدھیہ پردیش کی کھرگون کوتوالی پولیس نے دو نابالغ بہنوں کو شادی کے لئے بہلا پھسلا لے جاکر ان کی عصمت دری کرنے کے معاملے کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کھرگون کے رحیم پور ا علاقے سے 28 اگست کو غائب ہوئی دو نابالغ بہنوں کو برآمد کر کے ملزمان راجیش اور سنیل کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان کو کھرگون میں واقع ایک عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ملزم انہیں شادی کے نام پر بہلا پھسلا گجرات کے موربی لے گئے تھے ، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر ان کی کئی بار عصمت دری کی تھی ۔ ملزم دونوں متاثرہ بہنوں کے بھائی کے دوست تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا