داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں عراق کے پولیس کمانڈر کی موت

0
0

یواین آئی
بغداد؍؍شمالی بغداد کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں عراق کے سینئر پولیس کمانڈر کی موت ہو گئی ۔ فوج کے ذرائع نے منگل کے روز اس کی اطلاع دی۔ذرائع نے کہا‘‘فیڈرل پولیس کے چوتھی بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی الیامي کی صوبہ صلاح الدین کے متیایبیج کے نزدیک داعش دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں موت ہو گئی’’ ۔ ذرائع نے تاہم اس تعلق سے زیادہ معلومات نہیں دی ۔ واضح ر ہے کہ رواں برس ستمبر میں عراقی فوج نے اس علاقے میں دہشت گرد مخالف مہم چلائی تھی جس میں 15 دہشت گردوں کی موت ہوئی تھی اور نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔اس کے علاوہ فوج نے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ اور اڈے کو بھی منہدم کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا