جی ڈی سی ڈوڈہ میں ایک دن طویل ہسٹری ٹور کا اہتمام

0
0

عابدپامپوری

ڈوڈہ؍؍ محکمہ تاریخ جی ڈی سی ڈوڈہ نے پرنسپل جی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی کی نگرانی میں بھدرواہ کے مختلف تاریخی مقامات کا ایک دن طویل دورہ کیا۔ مذکورہ دورے پر اسسٹنٹ پروفیسر محمد اشرف صدرشعبہ تاریخ اور مسٹر صافی محمد نائک صدر شعبہ فارسی طلباء کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بھدرواہ کی تاریخ اور اس کے تاریخی مقامات کی اہمیت کے بارے میں طلباء کو روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو بھی اس طرح کے دوروں کی اہمیت سے آگاہ کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے دوروں کے انعقاد پر زور دیا۔ طلباء کے ہمراہ مسٹر غلام حیدر اور جعفر حسین بھی تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا