اننت ناگ میں نجی اسکولوں کی جانب سے گھروں کے اندر سالانہ امتحانات منعقد

0
0

شاہ ہلال
اننت ناگ؍؍کشمیر میں گذشتہ زائد آڑھائی ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں لگاتر متاثر رہنے کے بیچ اننت ناگ میں کئی معروف نجی تعلیمی اداروں نے گھروں کے اندر سالانہ امتحاحانات لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ضلع کے کئی نامی گرامی اسکول کے منتظمین نے طلاب کے امتحانات اسکولوں کے بجائے مکانوں میں لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔حکومت کی جانب سے امتحانات منعقد کرنے کے فرمان کے بعد نجی تعلیمی اداروں نے طلاب کے امتحانات خفیہ طریقہ سے منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہیں ۔نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایک پرنسپل نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اس وقت امتحانات منعقد کرنے کے لئے سازگار ماحول نہیں تھا ،تاہم حکومتی فرمان کے پیش نظر اُنہوں نے طلاب کے امتحانات خوف و ہراس کے ماحول میں اسکولوں کے بجائے رہائشی گھروں کے اندر منعقد کئے تاکہ طلاب و عملہ کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے ۔جبکہ کئی اسکولوں نے طلاب کو سوال نامہ پرچہ گھر روانہ کیے اور جواب لکھنے کے بعد اسکول میں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ 05اگست کے بعد تعلیمی شعبہ بُری طرح متاثر ہوا ہے ،اگر چہ انتظامیہ نے اسکولوں کو کھولنے کے احکامات صادر کئے ہیں تاہم اعلان محص اعلان ہی ثابت ہوا کیونکہ زمینی سطح پر فی الوقت کوئی بھی پیش رفت نہیں دیکھی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا