حکومت جموں وکشمیر میں آبی ذخائر کو تحفظ دینے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ کے کے شرما

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں آبی ذخائر کو تحفظ دینے اور ماحولیاتی توازن براقرر رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مشیر موصوف آج یہاں جے کے ایل اے ڈبلیو ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 23میٹنگ سے خطاب کرر ہے تھے۔فاینانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی روہت کنسل ، ڈویژنل کمشن رکشمیر بصیر احمد خان ، ڈی سی سر ی نگر شاہد اقبال چودھری ، وی سی لاوڈا غلام محمد ڈار ، کمشنر ایس ایم سی خورشید ثنائی اور کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔کے ۔کے ۔شرما نے آبی ذخائر بالخصوص جھیل ڈل کو تحفظ دینے کے لئے جامع اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے معیار کو برقرار رکھنے اور دیگر کاموں کے لئے ماہرین خدمات حاصل کی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جھیل سے گھاس اور پھوس اور ملبہ نکالنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتوں کو مستحکم کیا جاناچاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ بحالیاتی کام سے متاثرہ کنبوں کے لئے ایک جامع پلان مرتب کیا جاناچا ہیئے ۔ انہوں نے غیر قانونی تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہٹانے کے لئے جامع اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ اُنہوں نے مختلف شعبوں میں بہتر تال میل کی ضرورت پر زو ردیا۔میٹنگ کے دوران جھیل ڈل سے جڑے مختلف امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا