ارون مہتا کی صدارت میں جے کے آئی ڈی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی چھٹی میٹنگ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں آج جموں وکشمیر اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی چھٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔ڈاکٹر مہتا ، جوکہ مذکورہ کارپوریشن کے چیئرمین او رایم ڈی بھی ہیں نے ادارے کی مجموعی کارکردگی اور گزشتہ بورڈ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں پر عمل در آمد کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری بجلی ہردیش کمار ، کمشنر سیکرٹری تعمیراتِ عامہ خورشید احمد شاہ ، کمشنر سیکرٹری صحت عامہ اجیت کمار ساہو، سیکرٹری دیہی ترقی شیتل نندا اور دیگر افسران موجو دتھے۔بورڈ ممبران نے فائنانس محکمہ کی اِختیاری کمیٹی کی جانب سے منظور کئے گئے پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس کے علاوہ اِلتوأ میںپڑے پروجیکٹوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بورڈ ممبران نے اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں پر کام شروع کرنے اور ان کی شفاف نگرانی کے لئے ایک خصوصی سافٹ وئیر کو تیار کرنے کو منظور ی دی ۔میٹنگ کے دوران اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں کامتعلقہ محکموں کے ذریعے جائزہ لینے کے بعد انہیں JKIDFC کو ریفر کرنے کی ہدایت دی گئی۔اس کے علاوہ سال 2019-20ء کے باقی ماندہ مہینوں کے بجٹ او رسال 2020-2021 ء کے بجٹ پر تبادلہ خیال کے علاوہ کارپوریشن کے اندرونی معاملات پر بھی غور و خوض ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا